اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Movement: مذہب اور اسلام کے تصورات پر جرمن پروفیسر کا آن لائن خطاب

یونیورسٹی آف ہائیڈلبرگ(University of Heidelberg) جرمنی کے ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ میں اردو زبان کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ایرین ہوپ نے علی گڑھ تحریک میں مذہب اور اسلام کے تصورات اور جنوبی ایشیائی اسلام کی تاریخ کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ Conceptions of Religion and Islam

مذہب اور اسلام کے تصورات پر جرمن پروفیسر کا آن لائن خطاب
مذہب اور اسلام کے تصورات پر جرمن پروفیسر کا آن لائن خطاب

By

Published : Jul 15, 2022, 12:11 PM IST

علیگڑھ:ڈاکٹر ایرین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارن لینگویجز کے زیر اہتمام اسلام کی ترجمانی، مذہب کی ترجمانی علی گڑھ تحریک میں مذہب اور اسلام کے تصورات Translating Islam, Translating Religion Conceptions of Religion and Islam in the Aligarh Movement کے موضوع پر خصوصی آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کو اکثر ایک متعین اور واضح تصور کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ تاہم تاریخی تناظر میں اس تفہیم کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں اور ہمیں ایک مذہب کو دوسرے مذاہب کے ساتھ گفت و شنید کے عمل کے طور پر دیکھتے ہوئے ایک زیادہ محیط اور بڑے تصور کے طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

جرمن پروفیسر کا آن لائن خطاب

ڈاکٹر ایرین نے کہا کہ خاص طور پر 19 ویں صدی دلچسپی کی حامل ہے، کیونکہ اس دوران نو آبادیاتی تصادم جنوبی ایشیا میں بہت زیادہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ یورویی افراد اور اداروں نے جنوبی ایشیا کے مذاہب کا جائزہ لیا، ان کی درجہ بندی کی اور عیسائیت کا موازنہ کیا گیا، جس کی وجہ سے مذہب کو ایک تجریدی تصور کے طور پر سمجھا گیا۔ ڈاکٹر ایرین نے کہا کہ علیگڑھ تحریک اس پہلو سے خاص دلچسپی کی حامل ہے، کیونکہ یہاں ان مباحثوں پر شدت کے ساتھ غوروفکر کیا گیا اور مختلف مباحثوں میں اسلام کی ازسر نو تشریح کو مربوط کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر ایرین نے اس حوالے سے سرسید احمد خاں، خواجہ الطاف حسین حالی اور علیگڑھ تحریک کے دیگر قائدین کی خدمات پر بھی گفتگو کی۔ آن لائن ٹاک کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اقبال (ڈین فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، اے ایم یو) نے جنوبی ایشیائی خطے ادب، زبان، سماجیات اور ثقافت کے میدان میں ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف بائیڈ لبرگ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فارن لینگو یجز شعبہ، اے ایم یو میں جرمن کے اسٹنٹ پروفیسر سید سلمان عباس نے علی گڑھ تحریک کے تناظر میں جنوبی ایشیائی اسلام پر ڈاکٹر آرین کی تحقیق کا تعارف کرایا ۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Mass Comm Dept Ranked Fourth: اے ایم یو ماس کمیونیکیشن محکمہ آئی سی اے آر ای رینگنگ میں چوتھے مقام پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details