اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکیوں کے تحفظ کے لیے آن لائن مذاکرہ - محمد علی جوہر یونیورسٹی

'گھریلو تشدد اور گھر پر لڑکیوں کا تحفظ' کے موضوع پر آن لائن پروگرام میں دانشوران نے طلبا سے خطاب کیا۔

گھریلو تشدد اور گھر پر لڑکیوں کا تحفظ پر آن لائن مذاکرہ
گھریلو تشدد اور گھر پر لڑکیوں کا تحفظ پر آن لائن مذاکرہ

By

Published : Nov 18, 2020, 9:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقعمحمد علی جوہر یونیورسٹیکی جانب سے مشن شکتی ابھیان کے تحت ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی، اردو اور نفسیات کے اشتراک سے 'گھریلو تشدد اور گھر پر لڑکیوں کا تحفظ' عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

پروگرام کا آغاز کنوینر ڈاکٹر عبدالوہاب کو آرڈنیٹر شعبۂ انگریزی نے مقررین کا پر خلوص استقبال کرتے ہوئے کیا۔

گھریلو تشدد اور گھر پر لڑکیوں کا تحفظ پر آن لائن مذاکرہ

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان نے مشن شکتی ابھیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو خود منحصر بنانے کی تربیت اور حفاظت سے متعلق شعور کو بیدار کرنا ہے۔

اس کے منتظم اعلی اکبر مسعود نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت کو بیان کیا۔

وہیں کلچرل سکریٹری ڈاکٹر گلریز نظامی نے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے متعلق بیداری پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔

پروگرام کی پہلی مقررہ ڈاکٹر فارح سروش رہیں، جو کہ مینٹل ہیلتھ ایڈووکیٹ ہیں۔

انہوں نے گھریلو تشدد کے موضوع پر آن شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو تشدد سے عورت نفسیاتی اعتبار سے کس حد تک متاثر ہوتی ہے۔

معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم لڑکوں کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ لڑکیوں کی عزت کریں۔

مزید انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کو طاقتور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم میں آگے بڑھائیں۔

پروگرام کے دوسرے مقرر ڈاکٹر داؤد سالم فاروقی رہے جو کہ اوکزیون اوکس فورڈ یو کے کے ایکزکیوٹیو ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مختلف تھیوریز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تشدد کس حد تک لڑکیوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

مزید انہوں نے مختلف پالیسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان پالیسیوں کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ ماہرہ اخلاق کے تشکرانہ کلمات پر پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

مزید پڑھیں:کوویکسین کا ٹرائل اے ایم یو میڈیکل میں جلد

وہیں دوسری جانب مشن شکتی ابھیان کے تحت تحصیل صدر میں دستخطی مہم چلائی گئی۔ جہاں لوگوں نے مہم کی تائید میں دستخط کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details