اس منفرد نکاح کی رسم ویڈیو کال کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔ ان لاک ون میں شادی کرنے کی اجازت تو ملی، لیکن بارات لیکر جانے کی اجازت نہیں ملی تو آن لائن نکاح سے شادی کی رسم ادائیگی دونوں کنبوں کے لیے یادگار بن گئی۔
خاص بات یہ ہے کہ دولہا اور دلہن معذور ہیں، لہزا دونوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ہی نکاح کی قبولیت کو تسلیم کیا ہے۔
بریلی کے سرنیاں گاؤں میں مولوی صاحب نکاح کی رسم ادا کر رہے ہیں اور موبائل پر ویڈیو کال کے ذریعے سینکڑوں میل کے فاصلے پر بیٹھی دولہن نکاح کی رسم ادائیگی کو قبول کر رہی ہے۔
سرنیاں گاؤں کے رہنے والے شکیل احمد اور پرتاپ گڑھ کی رہنے والی شائستہ کی شادی مارچ کے مہیںے میں مکمل ہونے والی تھی، لیکن ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے شادی کو ملتوی کر دیا گیا۔
لیکن ان لاک ون میں شادی کرنے کی اجازت تو ملی، لیکن بارات لیکر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ تو دونوں خاندانوں نے طے کیا کہ اب شادی کی رسم آن لائن مکمل کی جائےگی۔
لہزا دونوں خاندان جون کے مہینے میں شادی کرنے کو راضی ہو گئے۔ بریلی میں شکیل احمد دولہا بنے تو پرتاب گڑھ میں شائستہ دلہن بنی۔