کورونا وبا کے سبب سرکاری گائیڈ لائن اور مراجع کرام کی ہدایات کے پیش نظر اس سال ماہ محرم میں امام بارگاہوں میں اجتماعیت کے ساتھ عشرہ مجالس اور سڑکوں پر جلوسوں کا انعقاد تو نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن عزاداری کا سلسلہ بدستور روایتی انداز میں جاری ہے۔ مجالس کا انعقاد عزاداران شہداء کربلا کی جانب سے اپنے گھروں میں کیا جا رہا ہے، میرٹھ میں بھی اسی انداز میں عشرہ مجالس کا اہتمام گھروں میں کیا جا رہا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی كورونا کے خطرے كو ديكهتے ہوئے حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عزاداران امام حسین اپنے گھروں میں فرش عزا بچھا کر آن لائن خطاب کے ذریعے مجالس کا انعقاد کر رہے ہیں۔
خطیب اہل بیت یو ٹیوب پلیٹ فارم کے ذریعے مجلس کو خطاب کر رہے ہیں اور اس طرح سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔