کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس وجہ سے سبھی کام دھندے بند ہو گئے ہیں۔ اسی کڑی میں شادیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
حالانکہ کچھ لوگوں نے صرف 10 افراد شامل ہو کر شادی کر لی ہیں۔ لکھنو شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ چونکہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تمام لوگوں کے شادیوں کی تاریخ گزر گئی اور بہت سے لوگوں کی عید بعد شادی ہونے والی ہے۔ ایسے میں آن لائن نکاح کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔