عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب تقریباً 7 ماہ سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی بند ہیں۔ جس سے ادب و سخن کا ذوق رکھنے والے شائقین پر مایوسی بھی طاری ہوتی جا رہی ہے۔
سخنورں کی ایک خاص محفل مشاعرہ ہے، جس کا اہتمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی وجہ سے فی الحال کسی بھی مقام پر لوگوں کو جمع کرکے لمبے عرصے تک شاید نہیں کیا جا سکتا ہے۔
لیکن شعراء کرام اور سامعین کے درمیان کے رشتہ کو برقرار رکھنے اور سرد پڑیں ادبی محلوں کو تازہ دم کرنے کی غرض سے آج عالمی فاؤنڈیشن برائے اردو شاعری کی جانب سے آن لائن عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ملک و بیرون ملک کے کئی نامور شعراء اور شاعرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محضوظ کیا۔ مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز حسب روایت نعتیہ اشعار سے ہوا، جس کو پیش کرنے کا شرف شاعر شاکر حسین کو حاصل ہوا۔