غازی آباد: اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے آن لائن گیمز کھیل کر رقم دوگنا کرنے کے بہانے دھوکہ دہی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پانچ نیپالی شہریوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غازی آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ اب تک اس گروہ نے تقریباً 10 ہزار لوگوں سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کی ہے۔ سائبر کرائم سیل کے انچارج ابھے کمار نے بتایا کہ 'گرفتار ملزمان میں نیرج کمار، اودھیش کمار، ہری دیو سہائے، سشانت سہائے، تاری کانت منڈل، دیپیندر شرما، پردیپ کمار اور کیلاش کمار گپتا شامل ہیں۔ Online gaming racket busted in Ghaziabad
پولیس نے بتایا کہ 'پانچ ملزمین نیپال، دو بہار اور ایک جھارکھنڈ کا رہائشی ہے۔ تمام ملزمان غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے شکتی کھنڈ علاقے میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ ان کے پاس سے 4 لاکھ نقد، 100 اے ٹی ایم کارڈ، 37 موبائل فون، 5 لیپ ٹاپ، 7 سم کارڈ، کار، اسکوٹی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔' Ghaziabad Police on Online gaming racket