اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب طلبا آن لائن تعلیم سے محروم؟ - طلبا و طالبات کی تعلیم بھی سخت متاثر

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف جہاں تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں تو وہیں اسکول میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کی تعلیم بھی سخت متاثر ہوئی ہے، لیکن اتر پردیش کی حکومت نے سبھی سرکاری اسکولز میں آن لائن تعلیم دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے باوجود غریب طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔

غریب طلبا آن لائن تعلیم سے محروم؟
غریب طلبا آن لائن تعلیم سے محروم؟

By

Published : Aug 9, 2020, 10:23 AM IST

Updated : Aug 9, 2020, 12:02 PM IST

بنارس کے بنیادی تعلیم کے آفیسر راکیش سنگھ نے بتایا کہ سرکاری ہدایات کے مطابق سبھی اسکولز میں مڈ ڈے میل کی جگہ چاول اور گیہوں تقسیم کیا جا رہا ہے اور باقی طلبا و طالبات کے والدین کے بینک کھاتے میں رقم بھیجی جا رہی ہیں۔

غریب طلباء آن لائن تعلیم سے محروم؟

انہوں نے کہا کہ ضلع کے سبھی اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ آن لائن طلبا و طالبات کی کلاس شروع کر دیں جس کے تحت آن لائن تعلیم شروع کر دی گئی ہیں۔

غریب طلبا آن لائن تعلیم سے محروم؟

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو سرکاری ڈریس بھی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور طلبا و طالبات کو دوسری کلاس میں ترقی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے طلبا کے داخلے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک مہم کے تحت اساتذہ گاؤں اور شہری علاقوں میں جا کر اہل خانہ سے رابطہ کر سرکاری اسکولوں میں طلبا و طالبات کا داخلہ لے رہے ہیں۔

وہیں بنارس کے ملدیہ سرکاری انگلش میڈیم اسکول کے طلبا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غربت کی وجہ سے ان کے گھر پر موبائل نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم ہیں۔

غریب طلباء آن لائن تعلیم سے محروم؟

حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسکول میں مڈے میل کی جگہ چاول اور گہیوں تقسیم کیا جا رہا ہے لیکن تعلیمی سلسلے میں جو غریب طلبا ہیں وہ تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کورونا وائرس کا خوف کب ختم ہوتا ہے اور نونہال اپنے مستقبل کو آراستہ کرنے کب واپس آئیں گے۔

Last Updated : Aug 9, 2020, 12:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details