اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: مدرسہ تعلیمی بورڈ میں آن لائن کلاسز

اتر پردیش مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان 30 جون کے پہلے جاری ہونا یقینی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب مدرسہ میں آن لائن کلاسز بھی شروع ہوں گی۔

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ میں آن لائن کلاسز
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ میں آن لائن کلاسز

By

Published : Jun 25, 2020, 6:26 PM IST

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی میٹنگ ڈائریکٹر جے پی سنگھ کی قیادت میں ہوئی، جس میں بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کے علاوہ مدرسہ بورڈ کے اراکین بھی شامل ہوئے۔

رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بورڈ کی میٹنگ میں اس بات پر خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے کہ 30 جون کے پہلے نتائج جاری ہو جائیں ۔

سنہ 2020-21 کے لیے آن لائن تعلیم کے لیے حکومت کی گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل ہو۔ اس کام میں دوسرے بورڈ کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔

مدرسہ میں آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لیے این سی ای آر ٹی اور دینیات کے کورس پر مبنی موبائل ایپ بنایا جائے تاکہ مدرسہ طلباء بھی مستفید ہو سکیں۔مدرسہ پورٹل ہر سال اپڈیٹ کیا جائے۔مدرسہ بورڈ کے سبھی کاغذات کا ڈیجیٹلائزیشن کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے طلباء کو چھوڑ کر باقی سبھی درجہ کے طلباء کو اگلے درجے میں داخلہ دے دیا ہے۔

اترپردیش: مدرسہ تعلیمی بورڈ میں آن لائن کلاسز

مدرسہ انتظامیہ کو کہا گیا کہ وہ بچوں کا ایک 'واٹس اپ گروپ' بنا کر تعلیم کا کام جاری رکھیں تاکہ طلباء کو کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

اس کے علاوہ مدرسہ بورڈ اپنے طلباء کے لیے ایک ایسا 'موبائل ایپس' بنانا چاہتا ہے، جس میں سبھی درجے کا کورس شامل ہو اور طلباء گھر میں ہی تعلیم شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ اس بار مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل ہوئے۔ ان میں 97 ہزار 348 طلباء اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہیں۔ کل طلباء میں ریگولر ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 طلباء پرائیویٹ امتحان میں شامل تھے۔ ان میں سے 35 ہزار کے قریب طلباء امتحانات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

مدرس تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details