اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: مدرسہ میں آن لائن كلاسز - Online classes at the madarsas

عالمی وبا سے تحفظ کے پیش نظر میرٹھ کے مدرسہ عربیہ کے استاد آن لائن كلاسز کے ذریعے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے ذریعہ مدارس کو آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کرنے کے بعد مدرسہ منتظمین کے سامنے اساتذہ کی ٹریننگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا
مدرسہ بورڈ کے ذریعہ مدارس کو آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کرنے کے بعد مدرسہ منتظمین کے سامنے اساتذہ کی ٹریننگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا

By

Published : Jul 24, 2020, 9:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لاک ڈاؤن کے سبب سماجی اور ثقافتی تقریبات پر گہرا اثر پڑا ہے، وہیں لاک ڈاؤن نے نہ صرف بچوں کو تعلیم سے دور کیا ہے، بلکہ تعلیم کے نصاب كو بھی بگاڑ دیا ہے۔

مدرسہ میں آن لائن كلاسز

ایسے میں مدارس اسلامیہ کے مدرس اطہر علی کاظمی نے وسائل کی کمی کے باوجود یوٹیوب کی مدد سے مواد تیار کرکے آن لائن کلاس کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کی اس خدمات كو مدارس اسلامیہ کے علاوہ ضلع میں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

عالمی وبا سے تحفظ کے پیش نظر میرٹھ کے مدرسہ عربیہ کے استاد نے آن لائن كلاسز کے ذریعے اپنی خدمات دے رہے ہیں

میرٹھ میں آن لائن تدریس کے لیے منصبیہ عربی کالج کے مدرس اطہر علی کاظمی کے اس کارنامے سے مدارس کے اساتذہ کے لیے بھی مثال پیش کررہے ہیں۔

میرٹھ میں لاک ڈاؤن کے سبب سماجی اور ثقافتی تقریبات پر گہرا اثر پڑا ہے، وہیں لاک ڈاؤن نے نہ صرف بچوں کو تعلیم سے دور کیا ہے، بلکہ تعلیم کے نصاب كو بھی بگاڑ دیا ہے

آن لائن تدریسی عمل ان دنوں ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے، جبکہ اترپردیش میں زیادہ تر مدارس کے اساتذہ اور طلبہ آن لائن تعلیمی نظام سے نہ تو واقفیت رکھتے ہیں اور نہ ہی اس تعلق سے ان کو کبھی تربیت دی گئی ہے، لیکن کئی مدرسوں کے اساتذہ اب اس طریقہ کو آن لائن سیکھ کر يوٹیوب اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے ذریعہ مدارس کو آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کرنے کے بعد مدرسہ منتظمین کے سامنے اساتذہ کی ٹریننگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔

اسلامیہ کے مدرس اطہر علی کاظمی نے وسائل کی کمی کے باوجود یوٹیوب کی مدد سے مواد تیار کرکے آن لائن کلاس کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں

زیادہ تر مدارس نے وہاٹس ایپ کے ذریعہ آن لائن کلاس کا سلسلہ شروع تو کیا، لیکن یہ زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوا، ان حالات میں آن لائن تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے میرٹھ کے منصبيه عربی کالج کے اساتذہ نے پہلے یوٹیوب کے ذریعہ خود جانکاری حاصل کی اور آن لائن ٹیچنگ سسٹم کی تمام باریکیوں کو سمجھا اور اب آن لائن یوٹیوب چینل پر لیکچر اپ لوڈ کرکے طلبا کو بھی تعلیم دے رہے ہیں۔

مدارس میں آن لائن تعلیم نظام کے ذریعہ درس و تدریس کے لیے ضروری ہے کہ استاذ کو اس کی تربیت دی جائے۔

میرٹھ میں آن لائن تدریس کے لیے منصبیہ عربی کالج کے مدرس اطہر علی کاظمی کے اس کارنامے سے مدارس کے اساتذہ کے لیے بھی مثال پیش کررہے ہیں

کورونا وبا کے خطرے کے سبب پیدا ہوئے ان حالات میں آن لائن تعلیم مجبوری بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی، لیکن مدرسہ تعلیمی نظام میں آن لائن سسٹم کو کامیاب بنانے کے لیے پہلے وسائل کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی اساتذہ کی تربیت بھی لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details