نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہندو یوا واہنی کے سابق صدر سچن چوہان اپنے گھر پر سٹہ لگاتے ہوئے پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے چھ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ وہ آئی پی ایل میچ کے دوران آن لائن سٹے بازی کر رہے تھے۔ گجھوڑ گاؤں میں سٹے بازی کا کھیل جاری تھا۔کھیلنے والے گاہگوں سے ڈیل لاکھوں میں چلتی تھی۔ یہ کارروائی کوتوالی سیکٹر-24 نے کی ہے۔
اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ یہ ملزمان آئی پی ایل میچوں کے آغاز سے ہی سٹے بازی کھیل رہے تھے۔پولیس تھانہ 24 کو اس کی اطلاع ملی۔جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور گجھوڑ گاؤں میں چھاپہ مارا۔ موقع پر 7افراد پکڑے گئے ہیں۔ وہ سیمی فائنل میچ پر آن لائن شرط لگا رہے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا۔