گونڈہ: ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں نواب گنج قصبے کے سنچرہی میں پیر کو ایک پٹاخہ فروش کے مکان میں ہوئے دھماکہ سے زمیں دوز ہوئے مکان کے ملبے کے نیچے دب کر ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ House Exploded in Gonda
Explosion in Gonda گونڈہ میں پٹاخہ فروش کے مکان میں دھماکہ، ایک کی موت - گونڈہ میں پٹاخے بیچنے والے کے گھر میں دھماکہ
گونڈہ ضلع کے نواب گنج میں ایک مکان میں اچانک دھماکہ ہوا اس دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ Explosion in Gonda
گونڈہ میں پٹاخہ فروش کے مکان میں دھماکہ، ایک کی موت
پولیس کے مطابق سنچرہی محلے کے ہرنے والے پٹاخہ فروش ابراہیم کے مکان میں رکھے پٹاخوں میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ جس سے مکان منہدم ہوگیا۔ مکان کے ملبے میں دب کر ابراہیم کی ماں نساء(45)کی موت ہوگئی جبکہ وہ خود بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ مدہوشی کی حالت میں اسے اسپتال علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے میں ایک دیگر کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ نگرپالیکا سے جے سی بی منگوا کر ملبہ ہٹوایا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیم موقع پر موجود ہے۔
یو این آئی