اردو

urdu

By

Published : Oct 3, 2021, 10:23 PM IST

ETV Bharat / state

کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کو غیرانسانی قرار دیا اور کہا کہ اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل
کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ایک خبر پوسٹ کی کہ بی جے پی لیڈر کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا، اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں نے کار میں آگ لگائی۔

کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل

وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے راہل نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیرانسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے لیکن ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ کسان ستیہ گرہ زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں:لکھیم پور کھیری: کسانوں اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، دو ہلاک

خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے نے کسانوں پر اس وقت گاڑی چڑھا دی جب مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اجے مشرا اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کے آنے کی اطلاع پر کسانوں نے ہیلی پیڈ پر قبضہ کرلیا۔ کسان زراعت سے متعلق قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details