اردو

urdu

ETV Bharat / state

UPSC Civil Services Examination 2021: اے ایم یو طالب علم نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی - اے ایم یو ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی

اے ایم یو کے ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) سے کوچنگ کرکے کشمیر کے رہائشی محمد شبیر نے یونین پبلک سروس کمیشن کے سول سروس امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد شبیر نے 419 ویں رینک حاصل کیا ہے۔ UPSC Civil Services Examination 2021

اے ایم یو طالب علم نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی
اے ایم یو طالب علم نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

By

Published : May 31, 2022, 9:32 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) سے کوچنگ کرنے والے کشمیر کے رہائشی محمد شبیر نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروس امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن UPSC 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد شبیر نے 419 ویں رینک حاصل کی ہے۔

محمد شبیر اے ایم یو کی ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے آٹھ طلبہ میں سے ایک تھے جو سول سروس امتحان کے انٹرویو کے لیے منتخب ہونے میں کامیاب رہے تھے لیکن آٹھ میں سے صرف محمد شبیر کو ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے محمد شبیر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "مستقبل میں کامیابی کی شرح میں مزید بہتر ہوگی"۔ one Students Of Aligarh Muslim University Qualified UPSC Civil Services Examination 2021

محمد شبیر کی کامیابی پر آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا "محمد شبیر نے 2016 میں (بی ایس سی) اور 2018 میں (ایم ایس سی) مکمل کرنے کے بعد تعلیمی سیشن 20- 2019 میں آر سی اے سے وابستہ ہوئے تھے۔ اے ایم یو برادری کو ان کی کامیابی پر فخر ہے"۔

ویڈیو
پروفیسر صغیر نے مزید بتایا کہ "کل 150 طلبہ میں سے 112 طلبہ پریلم امتحان میں شامل ہوئے ان میں سے 20 طلبہ نے پریلم امتحان میں کامیابی حاصل کی، 20 طلبہ میں سے 8 طلبہ نے مین امتحان میں کامیابی حاصل کرکے انٹرویو میں شامل ہوئے اور ان آٹھ طلبا میں سے ایک طالب علم محمد شبیر نے یو پی ایس سی کے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی رینک 419 ہے، حالانکہ نتائج سے میں تھوڑا سا مایوس ہوں کیونکہ ہمیں امید تھی کہ اس مرتبہ اے ایم یو کے تقریبا تین سے چار طلبہ یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کریں گے"۔ one Students Of Aligarh Muslim University Qualified UPSC Civil Services Examination 2021

مزید پڑھیں:


پروفیسر صغیر نے سول سروسز امتحان میں اے ایم یو کے ایک ہی طلبہ کی کامیابی سے متعلق بتایا مجھے ایسا لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں ریٹن ایگزام (Written Exam) میں کچھ کمی رہ جاتی ہے جس کا ہم تجزیہ کرکے کمی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اگلی مرتبہ ہماری یونیورسٹی سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد شبیر فی الحال کشمیر میں ہیں کچھ روز بعد وہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی تشریف لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details