اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی - بلند شہر سڑک حادثے میں پولیس اہلکار کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کھرکھودا علاقے میں بلند شہر ہائی وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک 3 زخمی
سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک 3 زخمی

By

Published : Nov 27, 2019, 5:33 PM IST

Updated : Nov 27, 2019, 7:04 PM IST

یہ حادثہ تب پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک، تھانہ کی سومو گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں بیٹھے ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ۔

سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک 3 زخمی

ایس پی اویناش پانڈے کے مطابق کھر کھودا تھانہ علاقہ میں پولیس ٹیم گشت کررہی تھی اسی درمیان ایک تیز رفتار ٹرک آیا، جو میرٹھ سے ھاپوڑ کی جانب جا رہا تھا اس نے زور دار ٹکر ماری جس سے دردناک حادثہ پیش آیا ۔
موقع پر ہی سندیپ گری نام کا پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میرٹھ کے انند ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر کے ایف آئی آر درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی کی جاری ہے۔

Last Updated : Nov 27, 2019, 7:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details