ہاتھرس کے علاقہ چندپا میں 20 سالہ خاتون کے ساتھ درندگی کرنے والے چار ملزمان کو علی گڑھ جیل بھیجا گیا۔ تو وہیں چاروں مزمان میں سے ایک ملزم ہائی اسکول کی مارک شیٹ کے حساب سے نابالغ بتائے جا رہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم پوچھ گچھ کے لئے ملزم کے گھر پہنچی اور اس دوران ایک ہائی اسکول کی مارک شیٹ اس کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ جس کے مطابق وہ ملزم نابالغ پایا گیا۔
ساتھ ہی سی بی آئی اس معاملے میں ہاتھرس کے چندپا پولیس اسٹیشن کے معطل پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہے۔
پیر کے روز اس سلسلے میں معطل چندپا پولیس اسٹیشن کے افسر رام شبد، پولیس انچارج ڈی کے ورما اور دیگر پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی بی آئی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل میں سات گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔ ساتھ ہی یہی ٹیم جے این میڈیکل کالج میں تفتیش کرکے حقائق بھی جمع کررہی ہے۔