اس رپورٹ کو لے کر ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر جہاں محلہ چاہ شیریں علاقے کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے اور اس کے آس پاس 1 کلومیٹر کے دائرے کو سیل کردیا ہے۔ تو وہیں تبلیغی جماعت کے رکن کے کنبے کو پولیس تنبیہ کر آئی سولیٹ کرنے کا کام کر رہی ہے ۔
ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور کے محلہ چاہ شیریں میں ایک مریض کے بڑھنے کے بعد اب کورونا مثبت کی تعداد 27 ہوگئی ہیں۔
بجنور کے چاہ شیریں محلہ میں ملے ایک مثبت کیس کے بعد پولیس مستعد ہوگئی۔ ایک کلومیٹر کے دائرہ کو سیل کردیا گیا ہے- جبکہ بجنور کے ڈی ایم رامکانت پانڈے نے اس پورے علاقے کو ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا ہے۔
بجنور میں ایک اور کورونا مثبت کیس، انتظامیہ میں ہلچل یہ رکن کچھ دن پہلے ہی کشمیر سے گھر واپس لوٹے تھے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو اپنے سفر کی تفصیلات نہیں دی تھی اور پولیس انتظامیہ سے خود کو چھپا کر رکھا تھا ، جب پولیس انتظامیہ نے مخبر کی اطلاع پر ہیلتھ ٹیسٹ کرایا تو ان کی مثبت رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ان کے پورے علاقے کو سیل کردیا گیا۔