اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: بنارس میں مزید ایک کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد ہوئی 15 - بنارس میں کورونا کیسز

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ابھی تک ضلع میں 15 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا: بنارس میں ایک اور کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد ہوئی 15
کورونا: بنارس میں ایک اور کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد ہوئی 15

By

Published : Apr 19, 2020, 12:57 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بنارس میں ایک اور کورونا مثبت مریض سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ابھی تک ضلع میں 15 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا: بنارس میں ایک اور کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد ہوئی 15

جمعہ کے دن پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سبھی مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسی دوران سگرا علاقے کے 75 سالہ شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اب سگرا علاقے کے پیترکنڈا کو ایک نیا ہاٹ اسپاٹ بنایا جا رہا ہے۔

کورونا: بنارس میں ایک اور کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد ہوئی 15

اس وقت بنارس میں مجموعی طور پر 6 ہاٹ اسپاٹ علاقے بنائے گئے ہیں۔ جس میں مدن پورہ، لوہتا، بجرڈیہ، گنگا پور، نکی گھاٹ اور اب پیترکنڈا کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ 'سگرا پولیس اسٹیشن علاقے کا ایک 75 سالہ شخص کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ بزرگ شہر کے ایک نجی ہسپتال میں 25 سال سے شوگر کا علاج کرا رہے تھے۔ وہ علاج کے لئے مارچ کے دوسرے ہفتے دہلی بھی گئے تھے۔ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہو رہی تھی اور بخار بھی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'نجی ہسپتال سے علاج کے دوران سی ٹی اسکین بھی کرایا گیا اور اس کے بعد بی ایچ یو ریفر ہکر دیا گیا۔ انہیں 17 اپریل کو بی ایچ یو میں لایا گیا تھا اور 18 اپریل کو بزرگ کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔'

انہیں بی ایچ یو کے آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details