مئو:اتر پردیش کے ضلع مئو کے سیاستداں مختار انصاری کے اہل خانہ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب پولیس نے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کے خلاف عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر یہ معاملہ مئو کے جنوبی ٹولہ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ Mukhtar Ansari Case
الزام ہے کہ مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری انصاری پر ایک دلت کی زمین پر قبضہ کرنے اور ایف سی آئی گودام بنانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں افشاں انصاری کے خلاف مئو کی گینگسٹر کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ مئو پولیس نے غازی پور میں ان کے دونوں گھروں پر دفعہ 82 کے تحت نوٹس بھی چسپاں کر دیا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے عدالت میں سرنڈر نہیں کیا۔ غازی پور پہنچنے کے بعد مئو پولیس نے مختار انصاری کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا اور افشاں انصاری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Mau Gangster Court