اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے بریلی میں ایک اور کورونا مریض کی شناخت - کووڈ 19

ریاست اترپردیش کے ضلع رائےبریلی میں کورونا انفیکشن کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

رائے بریلی میں ایک اور کورونا مریض کی شناخت
رائے بریلی میں ایک اور کورونا مریض کی شناخت

By

Published : May 13, 2020, 6:11 PM IST

اب تک ضلع میں 50 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

ان میں 38 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز ضلع کے ایک اور نوجوان کی اطلاع مثبت آنے کے بعد انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی ۔

رائے بریلی میں ایک اور کورونا مریض کی شناخت

متاثرہ شخص کو فوری طور ایل ون ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ شخص ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے وطن واپس آیا تھا۔

محکمہ صحت نے 9 مئی کو اس کا سیمپل لے کر اس کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

رپورٹ مثبت ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ۔

ہیلتھ ورکر ایمبولینس لے کر متاثرہ نوجوان کے گاؤں پہنچے اس کے بعد اسے علاج کے لیے ایل ون ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details