پولیس نے بتایا کہ، ہیمرپور میں وکاس دوبے کے قریبی ساتھی کو ہلاک کرنے کے چند گھنٹوں بعد گینگسٹر کا ایک اور ساتھی، شیامو باجپئی کو بدھ کے روز یہاں چوبے پور کے علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ایس ایچ او چوبے پور کے ایم رائے نے بتایا کہ "وکاس دوبے کے معاون شیامو باجپئی کو چوبے پور کے علاقے میں پولیس نے انکائنٹر کے بعد گرفتار کیا۔ باجپئی کو پیر میں گولی لگی تھی اور وہ زخمی ہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری پر 25،000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔''
ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق، پولیس ٹیم کو ہمیرپور ضلع میں امر دوبے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی اور جب انہوں نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی تو مجرم نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ صبح 6.30 بجے کے قریب جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوگیا۔''