اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ایک اور گرفتار - uttar pradesh latest news

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو واٹس ایپ پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایک اور گرفتاری ہوئی ہے۔

وزیراعلی یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ایک اور گرفتار
وزیراعلی یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ایک اور گرفتار

By

Published : May 25, 2020, 1:05 PM IST

اتر پردیش ایس ٹی ایف اور مہاراشٹر اے ٹی ایس نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایک اور گرفتاری کی ہے۔ سید محمد وہاب نامی شخص کو ناسک سے مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔ اس نے پولیس کو فون پر دھمکی دی تھی کہ 'اگر گرفتار ملزم کامران خان کو رہا نہیں کیا گیا تو اس کے نتائج برے ہوں گے۔

اس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس اور اتر پردیش ایس ٹی ایف نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش شروع کردی اور پھر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف اتر پردیش ایس ٹی ایف کامران سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے جسے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details