اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ چاندپور کے رسول پور علاقے میں آج شام لوڈ سے زیادہ لدے گنے کے ٹرک نے بائک کو ٹکر ماردی، ٹکر اتنی تیز تھی کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
ٹرک کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک - اترپردیش نیوز
بجنور میں گنے سے بھرے ٹرک نے بائک کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
بجنور میں سڑک حادثہ
ڈاکٹر کی مانیں تو ایک معصوم بچہ سمیت ایک نوجوان افراد کے سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے حالت بہت نازک ہے، جس کا علاج چل رہا ہے۔
پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیاہے، جب کی ہلاک ہوئے نوجوان کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 4:45 PM IST