اردو

urdu

ETV Bharat / state

چاقو سے حملے میں ایک کی موت، تین زخمی - دو نقاب پوش حملہ آور

مرزاپور میں آج صبح دو نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک پورے کنبے پر چاقو سے حملہ کردیا، جس میں ایک کی موت، تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

مرزاپور میں آج صبح دو نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک پورے کنبے پر چاقو سے حملہ کردیا، جس میں ایک کی موت، تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے
مرزاپور میں آج صبح دو نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک پورے کنبے پر چاقو سے حملہ کردیا، جس میں ایک کی موت، تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے

By

Published : Jul 15, 2020, 6:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے چیلہ علاقے کے مجہرا گاؤں میں آج علی الصبح دو نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک پورے کنبے پر چاقو سے حملہ کرکے ان کا قتل کرنے کی کوشش کی۔

اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر ایک خاتون سمیت تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ مجہرا گاؤں کت رہنے والے بھوتی پرساد سریواستو اپنے بیٹے سندیپ شریواستو، بیوی سشیلا سریواستو، بہن ارملا کے ساتھ گھر میں سو رہے تھے۔

اچانک آج علی الصبح نقاب پوش دو حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر سبھی پر باری باری سے چاقو سے حملہ کردیا، چاقو کے اس وار سے سبھی زخمی ہوگئے۔

شور وغوغہ ہونے پر پڑوسیوں کو جمع ہوتا دیکھ حملہ آور فرار ہوگئے۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

ڈاکٹرز نے دو افراد کی حالت نازک بتاتے ہوئے انہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر رکردیا ہے، جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس اس معاملے میں کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details