اوریا: ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا کے اچھلدا علاقے میں پرانی رنجش کے سلسلے میں ہوئے تنازع کے بعد گذشتہ دیر رات ایک فریق نے ہتھیاروں سے لیس ہوکر دوسرے فریق پر حملہ کردیا۔ جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ اس واقعہ میں شدید طور سے زخمی ایک شخص کو سیفئی واقع رمس میں علاج کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔ آئی جی رینج و ایس پی نے موقع واردات کا معائنہ کیا ہے۔ violent Clash in Auraiya
پولیس کے مطابق ضلع میں اچھلدا تھانہ علاقے کی گرام پنچایت بنشی کے مزرعہ دیارام پوروا میں اتوار کو دن میں سریش بابو و کنہیا کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ تنازع کے بعد دونوں فریقین اپنے گھروں کو چلے گئے۔ اس کے بعد دیر رات میں تقریبا 10بجے ناتھورام کے بیٹوں نے لاٹھی ڈنڈے، بندوق اور دھار دار ہتھیاروں کے ساتھ گالم۔گلوج کرتے ہوئے سریش بابو و ان کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔ ان لوگوں نے سریش بابو کےاہل خانہ کی جم کر پٹائی کردی۔ جس سے سریش بابو، ان کی بیوی ریکھا دیو، بیٹا راج کمار عرف سونو و شرون کمار و ان کی بیوی ریکھا دیوی زخمی ہوگئیں۔ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔
اہل خانہ و گاوں کے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس ک دی اور رات میں ہی سبھی زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اچھلدا بھیجا گیا۔ جہاں ڈاکٹرگورو کمار نے سریش بابو کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ زخمی راج کمار عرف سونو کو نازک حالت میں رمس سیفئی کے لئے ریفرکردیا۔
متوفی کے بیٹے شرون کمار نے 10نامزد اورع کچھ نامعلوم افراد کے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا کہ مخالفین نے اچانک بندوق، دھار دار ہتھیار و لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر حملہ کردیا اورع اس کے اہل والد سمیت اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس دوران کسی نے میرے والد کا قتل کردیا و بھائی سونو کے سرپر حملہ کردیا۔جس سے اس کی حالت نازک ہے۔