ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں دو بسوں کی بھیانک ٹکر میں ایک شخص ہلاک، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اس حادثہ سے موقع پر چیخ وپکار مچ گئی۔
امروہہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک - امروہہ میں سڑک حادثہ
امروہہ ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

امروہہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک۔ متعلقہ تصویر
امروہہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک۔ متعلقہ ویڈیو
اطلاع کے مطابق امروہہ ضلع کے گجرولہ کوتوالی علاقے میں دو بسو کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
زخمیوں میں سے ایک نے دم توڑدیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی نے بھی موقع کا معائنہ کیا ۔