پولیس کی حراست میں ایک شخص کا قتل - اترپردیش
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج میں زیر حراست کل دو افراد کے جھگڑے میں ایک شخص نے دوسرے شخص کو پھاوڑے مار کر اس قدر زخمی کردیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اس سلسلہ میں پولیس کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ نے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ آپسی تنازع کے سبب آماپور برّہ سے مٹھائی لال (50) کو تھانہ رانی گنج پولیس کو حراست میں دیا تھا ۔وہیں حراست میں ایک دوسرا شخص جو دماغی طور پر معذور تھا، پھاوڑے سے مٹھائی لال پر حملہ کر دیا ۔ شدید زخمی حالت میں پولیس نے مٹھائئ لال کو مقامی سی ایچ سی میں علاج کے لیئے داخل کرایا ۔ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا ۔
اس سلسلہ میں ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹبل رجت رام گپتا ، راکیش کمار اور کانسٹبل شبھم کھروار کو ڈیوٹی پر لاپرواہی کےجرم میں معطل کر دیا گیا ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرقی) سریندر دیویدی نے بتایا مٹھائی لال کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ۔ملزم اندرپال کے خلاف قتل کا کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔