اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملبے میں دبنے سے ایک ہلاک، چار زخمی - پولیس

اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈ کواٹر سے ستّر کلو میٹر دور تھانہ کنڈہ کوتوالی علاقے میں بدھ کی شام بیت الخلا کی دیوار منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں دبنے سے ایک مستری کی موت ہوگئی جبکہ چار مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 29, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:50 PM IST

پولیس ترجمان نے بتایاکہ مستری رام بہادر پٹیل 65 ۔مزدور اوم پرکاش 50 ۔تیرتھ لال 45 اودھو لال 40 وگڈّو 20 سمیت پانچ افراد بیت الخلاء کے گڈّھے میں تعمیر ی کام کررہے تھے۔ اچانک دیوار گر گئی جس کے ملبے میں دبنے سے تمام مزدور شدیدطور پر زخمی ہوگئے۔

جنہیں علاج کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈہ لایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے مستری رام بہادر کو مردہ قرار دیا ۔وہیں اوم پرکاش کی حالت نازک دیکھتے ہوئے پریاگ راج ریفر کر دیا ۔جبکہ بقیہ یہاں زیر علاج ہیں ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیجا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details