پریاگ: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے میجا علاقے میں ہفتہ کو پیش آئے سڑک حادثے میں اسکارپیو میں سوار ایک مقامی افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسکارپیو میں ڈرائیور سمیت سات افراد سوار ہو کر چھتیس گڑھ کے پلما گاوں سے سنگم نہانے جارہے تھے۔ میجا تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 76کے میجا روڈ بازار کے پاور ہاوس کے نزدیک عقیدت مندوں سے بھری اسکارپیو بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرالی سے ٹکرا گئی۔