اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2020, 1:12 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گاندھی آشرم کے قیام کے سو برس مکمل

گاندھی آشرم کے 100 برس مکمل ہونے پر کھادی اور سودیشی جن جاگرن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے تحت گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے ملک کے اہم شہروں میں کھادی کی اہمیت بتانے کے لئے یاترا نکالی جائے گی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی آشرم کے قیام کے موقع پر 'کھادی و سودیشی جن جاگرن' پروگرام کا آغاز ہوا اور مہاتما گاندھی اور کھادی سودیشی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے بعد بیداری مارچ بھی نکالا گیا اور کم از کم ایک برس تک کھادی کے کپڑے کو پہننے کی حلف لی گئی۔


شہر کے سول لائن میں منعقد اس تقریب میں تمام مقررین نے کھادی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اس کے بعد گاندھی بھون سے پٹیل چوراہے تک بیداری مارچ نکالا گیا۔

اس کے بعد سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کے بعد کم از کم ایک برس تک کھادی کے کپڑے کے استعمال کا حلف لیا گیا۔


گاندھی آشرم کے 100 برس پورا ہونے پر کھادی اور سودیشی جن جاگرن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے تحت گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے ملک کے اہم شہروں میں کھادی کی اہمیت بتانے کے لئے یاترا نکالی جائے گی۔


واضح رہے کہ 30 نومبر 1920 کو جے بی کرپلانی نے گاندھی آشرم کا قیام کیا تھا، اس میں انہوں نے دیسی اشیا اور اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے مہم کی شروعات کی تھی، انہوں نے 20 نوجوانوں کو ساتھ لے کر اس کا قیام کیا تھا اور دیسی چیزوں کے فروغ کے ذریعہ روزگار مہیا کرانے کی کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details