دو سال قبل اترپردیش حکومت نے تمام اضلاع میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم شروع کی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد ہر ضلع میں ایک خاص ہنر کو فروغ دے کر اسے کاروباری شکل دینا ہے۔ مئو ضلع میں بھی او ڈی او پی اسکیم کے تحت ساڑی صنعت کو شامل کیا گیا۔
اس اسکیم میں تجویز رکھی گئی کہ مئو میں بنی ساڑیاں کاروباری طور پر اپنی منفرد شناخت قائم کرے۔
اگر اس اسکیم کو ایمانداری سے نافذ کیا جائے تو مئو کا بنکر اپنے ہنر سے پوری طرح خود کفیل ہو سکتاہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مئو ضلع میں آج تک او ڈی او پی اسکیم کے تحت ایک بھی میٹنگ منعقد نہیں کی گئی۔