بنارس کے شیو پور میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام منیش سونکر ہے۔ شراب پینے کے دوران اس کے ساتھیوں کے ساتھ معمولی سی بات پر تنازع ہوا جس کے نتیجے میں نشے میں دھت دو نوجوانوں نے سونکر کو قتل کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ تھانہ شیو پور علاقے میں کھانے کے ڈھابہ کے قریب تین افراد شراب نوشی کر رہے تھے اسی دوران ان تینوں کے درمیان تنازعہ ہوا جس کے بعد منیش سونکر نامی 25 سالہ شخص کے چہرے پر اس کے ساتھیوں نے اینٹ سے مار کر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔