ساہتیہ اکادمی نئی دہلی اور شعبہ لسانیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد یک روزہ سمپوزیم بعنوان "جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے" کا اہتمام آرٹس فیکلٹی لاؤنج اے ایم یو میں کیا گیا، جس میں انور پاشا (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) نے مہمان خصوصی اور صفدر امام قادری (پاٹلی پترا یونیورسٹی) نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی اور کلیدی خطبہ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) نے پیش کیا۔ سمپوزیم کی صدارت پروفیسر سید امتیاز حسنین (ڈین، فیکلٹی آف آرٹس) نے کی۔ One Day Symposium on Urdu Literature at AMU
Urdu Language & Literature اے ایم یو میں جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے 'یک روزہ سمپوزیم' - اردو ادب کے حوالے سے یک روزہ سمپوزیم
یک روزہ سمپوزیم بعنوان 'جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے' منعقد تقریب میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) نے کہا کہ 'آج کے اس دور میں جہاں زبان کی شناخت کا مسئلہ کھڑا ہوا ہے، وہیں اللہ کا شکر ہے کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جس میں ادب عالیہ کی تخلیق ہوئی ہے۔" One Day Symposium on Urdu Literature at AMU
یک روزہ سمپوزیم میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) نے کہا زبان میں جو خوبصورتی، نارنگی اور رعنائیاں آتی ہیں وہ ظاہر ہے کہ ادیب اپنے اپنے طور سے پیش کرتا ہے اور الگ الگ اسالیب اختیار کرتا ہے۔ اسالیب کیسے بنتے ہیں ان باتوں پر غور کرنا ایک سائنسی مطالعہ ہے اور اس حوالے سے ضرور گفتگو ہونی چاہیے۔
اکرام الدین نے مزید کہا کہ جدید لسانیات، اس کی شناخت، اسالیب سمیت متعدد امور پر اس یک روزہ سمپوزیم کی پہلی نشست میں گفتگو کی گئی، جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ زبان کے عمل کو یعنی زبان کی خوبصورتی کو نکھارا جاتا ہے، وہ کیا ہے، یہ ایک اہم موضوع ہے اور اگر اے ایم یو کے شعبہ لسانیات کی بات کریں تو اس شعبہ کو یہ افتخار حاصل ہے کہ اردو میں لسانیات کے جو ماہرین ہیں ان کا تعلق اس شعبہ سے رہا ہے اور سمپوزیم کے لئے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے، وہ وقت کا تقاضا ہے"۔
مہمان اعزازی پروفیسر صفدر امام قادری (پاٹلی پترا یونیورسٹی) نے بتایا "اے ایم یو کا شعبہ لسانیات اردو سے شروع سے جڑا ہوا ہے۔ مسعود حسن خان کی وجہ سے اردو کے ہزاروں موضوعات پر لسانیاتی کے نقطہ نظر سے کام ہوا تو جو یہ جو سمپوزیم ہو رہا ہے وہ شاید اس کی ایک نئی شروعات ہے کہ لوگ اب توجہ سے دیکھیں اور سرگرمی کے ساتھ لسانیاتی رشتہ کو ادب سے جوڑیں"۔
مزید پڑھیں:Recruitment Drive at AMU اے ایم یو میں 13 نومبر کو ’سیراب‘ بھرتی میلہ