ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ساکن گھسیارن محلہ جمنہا تھانہ روپئی ڈیہہ کے رہنے والے ملزم نندو عرف نندلال ولد پریم لال کو آج پولیس نے چوری کی ہوئی موٹر سائیکل سمیت ایک کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے جب وہ نیپال جا رہا تھا۔
بہرائچ: چرس اور چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ ایک گرفتار - بہرائچ کی خبر
اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ملزم نندو کو پولیس نے چرس اور چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے جب وہ نیپال جا رہا تھا۔
اسے برتھنوا جیس پور نیپال جانے والے کچے راستہ پر سرودیہ پبلک اسکول کے قریب سے سب انسپکٹر شیو ناتھ گپتا، کانسٹبل بیج ناتھ یادو، اشوک اور آشو دبے کی ٹیم کے ذریعہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس ایک بیگ تھا جس میں چرس برآمد ہوئی۔
یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے انسپکٹر و انچارج پرمود کمار سنگھ نے بتایا کہ نندو ایک شاطر مجرم ہے۔ اس کے خلاف مقامی تھانے میں متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ اس کے خلاف عدالت نے دفعہ 8/ 20،149 / 20،411 / 413 اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔