اتر پردیش کے غازی آباد کے ٹرونیکا سٹی پولیس اسٹیشن کی پولیس نے جعلی N-95 ماسک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ چھاپہ ماری کے دوران 65 سالہ ادریس نامی شخص کو گرفتار Old Man Arrested for Selling Fake N95 Masks کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ادریس چائنیز مشین سے جعلی ماسک بنا رہے تھے۔
ٹرونیکا سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رویندر چندر پنت کے مطابق یہ فیکٹری انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر اے 17 میں چل رہی تھی۔جعلی ماسک بنانے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ 65 سالہ ادریس دہلی کے کھجوری میں واقع شری رام کالونی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران 14 ہزار 328 N-95 ماسک برآمد کیا۔اس کے علاوہ تین مشینیں بھی ملی ہیں