اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: لوٹ کی رقم کے ساتھ ایک ملزم گرفتار - اتر پردیش میں لوٹ

ریاست اتر پردیش مرادآباد کے تھانہ پاکبڈا علاقہ میں تین دن قبل دن کے وقت ہوئی لوٹ کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مرادآباد: لوٹ کی رقم کے ساتھ ایک ملزم گرفتار
مرادآباد: لوٹ کی رقم کے ساتھ ایک ملزم گرفتار

By

Published : Feb 25, 2020, 2:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:41 PM IST

تھانہ پاکبڈا پولیس نے آج ایک لوٹیرے کوگرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے لوٹی ہوئی رقم اور ایک موبائل برآمد کرلیا ہے۔

مرادآباد: لوٹ کی رقم کے ساتھ ایک ملزم گرفتار

دراصل معاملہ 21 فروری کی شام کا ہے۔ پولیس کے مطابق اسمولی علاقہ کے مقامی حسین اپنی بیٹی کی شادی کراکر اپنے گھر واپس جارہے تھے اسی وقت پاکبڈا کا باشندہ شعیب رپیہ سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

اس کے بعد پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی فٹج کے ذریعہ ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے پاس سے لوٹی ہوئی رقم میں سے 40 ہزار سے زائد نقد اور ایک نیا موبائل بھی برآمد کرلیا۔

سیٹی ایس پی امیت آنند نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ' بدمعاش نے اپنے شوق پورا کرنے کے لئے اس لوٹ کو انجام دیا تھا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details