اردو

urdu

ETV Bharat / state

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب دوبارہ گرفتار - اترپردیش نیوز

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں گذشتہ 51 دنوں سے احتجاج جاری ہے جس میں سماجی کارکن ایڈوکیٹ شعیب بھی شامل ہوتے رہے ہیں جس کے بعد ان پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب ایک بار پھر گرفتار
رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب ایک بار پھر گرفتار

By

Published : Mar 7, 2020, 7:33 PM IST

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب کو ایک بار پھر لکھنئو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر ٹھاکر گنج تھانہ میں دفع 154 کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔

رہائی منچ کے ترجمان راجیو یادو نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ایڈوکیٹ شعیب کو ان کے گھر سے ٹھاکر گنج تھانہ کی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

راجیو یادو کے مطابق ایڈووکیٹ شعیب نے کہا ہے کہ پولیس انہیں جان بوجھ کر پریشان کر رہی ہے کیونکہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں چل رہے احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جو کرنا ہے کرے لیکن وہ ہماری آواز دبا نہیں سکتی، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حقوق ہے۔

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب پر لکھنئو پولیس نے 19 دسمبر کو سی اے اے کے خلاف ہوئے احتجاج میں بھی گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تب سے ہی وہ لکھنئو پولیس کے نشانہ پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details