اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : یوم نوجوان کے موقع پر تنج پنیا نے نوجوانوں سے گفتگو کی

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے زیدپور قصبے میں کانگریس کے ایس سی ایس ٹی سیل زون وسط کے ریاستی صدر تنج پونیا کی جانب سے یوم نوجوان کے نوقع پر نوجوانوں کی بات، تنج پنیا کے ساتھ کا اہتمام کیاگیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے آئے تمام نوجوانوں نے تنج پونیا سے مختلف سوالات کئے اور تنج پونیا نے ان کا جواب دیا۔

By

Published : Jan 12, 2021, 7:35 PM IST

یوم نوجوان کے موقع پر تنج پنیا نے نوجوانوں سے گفتگو کی
یوم نوجوان کے موقع پر تنج پنیا نے نوجوانوں سے گفتگو کی

بارہ بنکی کے زیدپور قصبے میں کانگریس کے ایس سی ایس ٹی سیل زون وسط کے ریاستی صدر تنج پونیا نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہے تو کسان ملک کا سرمایہ ہے. لیکن بی جے پی حکومت میں دونوں ہی تباہ و برباد ہو گئے ہیں. دونوں کی تباہی ہی 2022 میں بی جے پی کے خاتمے کی عبارت لکھے گی۔

تنج نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ 4 برسوں میں بیروزگاری بربادی کی داستان لکھ رہی ہے. نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگری ڈپلومہ ہے لیکن روزگار نہیں. کووڈ-19 کی وباء کے چلتے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کا کام چلا گیا ہے. لیکن حکومت اس پر غور نہیں کر رہی ہے.

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نوجوانوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہی ہے جیسے نوجوانوں سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے. انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ انہیں سوامی وویکانند سے نصیحت لینی چاہئے اور انہیں سوامی جی کے اٹھو، جاگو اور تب تک مت رکو، جب تک ہدف کے حاصل نہ ہوجائے اس وقت تک اپنے منزل کی جانب قدم بڑھاتے رہنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details