ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وبا کی وجہ سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کی خاص وجہ کورونا وبا ہے۔ اس بار یہاں انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی منڈی یا بازار نہیں لگنے دی تاکہ کورونا وبا کا پھیلاؤ نہ ہو۔
جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی بتا دیں کہ ملک میں اس بار عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی اور صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنے والوں کو یہ گائیڈ لائن بتا دی گئی ہے۔
اس بار کورونا وبا کی وجہ سے جانوروں کی خرید و فروخت میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جو بکرے گزشتہ برس 30 سے 35 ہزار کی قیمت میں آسانی سے فروخت ہوتے تھے وہ اب 10 سے 15 ہزار کی قیمت پر بھی نہیں بک رہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ لوگوں کی مالی حالت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہیں اور خریداری کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے پاس کاروبار بھی نہیں رہا۔ معاشی حالت کافی خراب ہوچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریداری کم ہی لوگ کر پارہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی مالی حالت کافی خراب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس بار عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کا فریضہ ادا نہیں کر پائیں گے۔