اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2021, 2:43 AM IST

ETV Bharat / state

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

نوئیڈا میں مرکزی وزارت دیہی ترقی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈویلپمنٹ اور پنچایت راج (این آر ڈی پی آر) کے زیر اہتمام سرس اجیویکا میلہ 2021 کے آخری دن لوگوں نے آج زبردست شاپنگ کی۔

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری
سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

این این سنہا سکریٹری وزارت دیہی ترقی، حکومت ہند بھی میلے کے آخری دن سرس اجیویکا میلہ میں پہنچے اور خواتین کاریگروں کو تمام اسٹالز پر پہنچ کر حوصلہ افزائی کی۔ اس کے ساتھ میلے میں جوائنٹ سکریٹری چرنجیت سنگھ اور ڈائریکٹر آر پی سنگھ بھی موجود تھے۔

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

اتوار کی وجہ سے میلے میں دن بھر بھیڑ رہی، تمام اسٹالوں پر کپڑوں خصوصاً خواتین سے متعلقہ اسٹالز پر شاپنگ زبردست رہی۔ خریداری کے بعد لوگوں نے اس دن کی تھکن کو دور کرنے کے لئے ثقافتی پروگرامس بھری شام کا لطف اٹھایا۔

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

اترپردیش کے سرس اجیویکا میلہ اسٹال پر آج لوگوں کا ایک خاص ہجوم دیکھا گیا۔ اترپردیش کی سرس گیلری میں لکڑی سے بنے نئے فرنیچر نے لوگوں کو کافی متوجہ کیا ، سہارنپور سے تعلق رکھنے والی خواتین ہنر مند فنکار کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہماری فن دستکاری کو پسند کیا۔

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

نوتن دیوی نے بتایا کہ اس کے اسٹال نمبر (سی گیارہ) پر شہتوت کی ریشم کی ساڑھی خواتین کو بہت راغب کررہی ہے۔ نوتن نے بتایا کہ یہاں پانچ ہزار سے گیارہ ہزار تک کی ساڑیاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ساڑیوں کو تیار کرنے میں سات سے نو ماہ لگتے ہیں۔

سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری
سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری
سرس اجیویکا میلہ کے آخری دن لوگوں نے خوب کی خریداری

ABOUT THE AUTHOR

...view details