اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا انتظامیہ کی سال کے پہلے ہی دن بڑی کارروائی - new year news

نئے سال کے پہلے ہی دن نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر کی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بقایہ داروں کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

On the first day of the new year Noida administration takes big action against tax evaders
نوئیڈا انتظامیہ کی سال کے پہلے ہی دن بڑی کارروائی

By

Published : Jan 1, 2020, 11:28 PM IST

نوئیڈا انتظامیہ کی بڑی کاروائی، بقایہ داروں کو ایک دن کا الٹی میٹم دیا گیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں اتھارٹی املاک قرق کرنے کا مزاج رکھتی ہے۔

نوئیڈا انتظامیہ کی سال کے پہلے ہی دن بڑی کارروائی

نئے سال کے پہلے ہی دن نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر کی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بقایہ داروں کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

ڈی ایم کی ہدایت پر محکمہ مال کے افسران نے ڈرم بیٹ کے ذریعے گریٹر نوئیڈا میں واقع اومیکس کناٹ پیلیس کو بقایہ ادا کرنے کے لئے ایک دن کی مہلت دی ہے۔مذکورہ جائیداد کے مالک پر 38کروڑ روپے بقایہ ہے۔ جس نے ابھی تک نوئیڈا اتھارٹی کو محض ایک کروڑ 17لاکھ اور 30 ہزار روپے ادا کئے ہے۔

کمپنی کو نئے سال کے پہلے ہی دن انتظامیہ نے انتباہ دیا کہ واجبات ادا کی جائے بصورت دیگر جائیداد کو قرق کیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب گریٹر نوئیڈا میں ہی واقع انسل پراپرٹی اور انفرا اسٹرکچر کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس پر بھی کروڑوں کی واجبات بقایا ہے۔

اس کے علاوہ بھی بہت سے چھوٹے بقایا داروں کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں اور یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی طرح کی رعایت کے موڈ میں نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details