محسن برصغیر اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کی پیدائش آج سے 205 برس قبل یعنی 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی اور آپ کی وفات 27 مارچ 1898 کو علیگڑھ میں ہوئی اور آپ کی تدفین بھی اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں ہوئی۔ 205th birth anniversary of Sir Syed
آج سر سید احمد خاں کے 205ویں یوم پیدائش کے موقع پر روایت کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور سر سید کے مزار پر چادر و گل پوشی کا اہتمام کیا گیا، جس میں وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی کے طلبہ، ابنائے قدیم، انتظامیہ کے اعلی عہدیداران اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ شامل رہے، وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سر سید احمد خان کا یوم پیدائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی کو مبارک باد پیش کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جشن یوم سرسید پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جہاں بھی علیگ رہتے ہیں، وہاں یوم سر سید کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں مشاعرے، تقریر اور خصوصی عشائیہ وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔