اردو

urdu

ETV Bharat / state

معمر شخص کی پولیس سے انصاف کی فریاد - Old Man's Complaint Against His Son

دیوبند کے قریبی گاؤں کرنجالی کے رہنے والے ایک ضعیف شخص نے دیوبند کوتوالی پہنچ کر اپنے ہی لڑکے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور گھر سے نکالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کھیتوں میں کھڑے پاپولر کے درخت کٹواکر اس کی رقم ہضم کرلینے کا الزام لگایا اور انصاف کی فریاد کی۔

Old Man's Complaint Against His Son
عمر رسیدہ شخص نے بیٹے پر لگایا مار پیٹ کا الزام

By

Published : Jan 12, 2020, 11:48 PM IST

متأثرہ سخص کی تحریری درخواست پر پولیس نے لڑکے کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے اسے انتباہ کیا ہے۔

عمر رسیدہ شخص نے بیٹے پر لگایا مار پیٹ کا الزام

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ایک عمر رسیدہ شخص کوتوالی میں رو رو کر اپنے لڑکے کی جانب سے اس کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کی کہانی سنائی تو کوتوالی میں موجود پولیس اہلکار حیرت زدہ رہ گئے اور متأثرہ شخص کو کارروائی کی یقین دہانی کراکر اسے گھر بھیج دیا۔

گاؤں کرنجالی کے رہنے والے 70 سالہ ہری سنگھ نے بتایا کہ اس کے کھیت میں پاپولر کے درخت کھڑے ہوئے تھے جنہیں اس کے لڑکے نے 17 ہزار روپے میں فروخت کردیئے، متأثر کے مطابق جب اس نے درخت کی رقم اپنے لڑکے سے مانگی تو اس نے اس کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے مارپیٹ کی اور اسے گھر سے نکال دیا۔

ایس ایس آئی پرمود کمار نے متأثرہ کی شکایت پر فوراً پولیس اہلکاروں کو معاملے کی تحقیق کے لیے گاؤں بھیجا اور عمر رسیدہ شخص کو گھر واپس بھیج دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details