اطلاعات کے مطابق بزرگ کسان کا گاؤں کے کچھ لوگوں سے راستے کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔اسی کی وجہ سے دوسرے گروہ کے لوگوں نے بزرگ کا گولی مارکرقتل کردیا۔
اس معاملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔
فرید پور کے دھرمپور گاؤں میں ایک بزرگ کسان کو گولی ماردی گئی ساتھ ہی ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایس پی موقع پر پہنچے، انہوں نے مقتول کے اہلخانہ کی تحریر پر مقدمہ کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
راستے کے تنازعے پر دو گروہوں میں فائرنگ ہوگئی، دراصل 65 سال کے ننھے خان کا گاؤں کے ہی لوگوں سے راستے کول ے کر تنازعہ ہوگیا تھا، اس کو لے کر گاؤں میں دو دن قبل پنچائیت بھی ہوئی تھی۔ اور پنچ نے معامے کو حل کردیا تھا۔لیکن بدمعاشوں نےپنچ کی بات نہیں مانی اور موقع ملتے ہی ننھے خان کو گولی ماردی۔
مقتول کھیت سے واپس لوٹ رہے تھے تبھی بدمعاشوں نے گولی ماردی ، ان کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی، جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔