اردو

urdu

ETV Bharat / state

Old Man Beaten To Death علی گڑھ میں بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل - علی گڑھ ضلع کے وجے گڑھ تھانہ علاقے

علی گڑھ میں وجے گڑھ تھانہ علاقے کے تحت گاوں ناگلا لالہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ٹیوب ویل پر سوئے ہوئے ایک 70 سالہ بدھ پال نامی بزرگ کو حملہ آوروں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ Old Man Beaten To Death

ٹیوب ویل پر سوئے ہوئے بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل
ٹیوب ویل پر سوئے ہوئے بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Dec 2, 2022, 4:36 PM IST

علی گڑھ:اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کے وجے گڑھ تھانہ علاقے کے تحت گاوں ناگلا لالہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ٹیوب ویل پر سوئے ہوئے ایک 70 سالہ بدھ پال نامی بزرگ کا حملہ آوروں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Old Man Beaten To Death In Aligarh District In Uttar Pradesh

ٹیوب ویل پر سوئے ہوئے 70 سالہ بدھ پال پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ مقتول کے بیٹے نے جائیداد تنازعہ کو یکر قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

علی گڑھ میں بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

مقتول کے بیٹے لکھن سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی شام اس کے والد بدھ پال ولدیت بابو سنگھ معمول کے مطابق ٹیوب ویل پر سو گئے تھے۔ اگلے دن جمعرات کو جب بدھ پال صبح گیارہ بجے تک گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں نے ان کو ٹیوب ویل پر جا کر دیکھا تو اس کے والد کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی،

علی گڑھ میں بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

مزید پڑھیں:Jaunpur Suicide Case جونپور میں شوہر بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

انہوں نے مزید کہاکہ اس کے والد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ فی الحال متاثرہ کے خاندان کی طرف سے دی گئی شکایت کے بعد پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

علی گڑھ میں بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

ابھے کمار پانڈے (ڈی ایس پی) نے بتایا کہ ایک 70 سالہ شخص راہل گپتا کے ٹیوب ویل پر سونے آتے تھے ۔ایسا لگتا ہے کہ کسی نے انہیں لاٹھیوں سے مارا جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔پولیس نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔Old Man Beaten To Death In Aligarh District In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details