کووڈ-19 کے معاملوں میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ پہلے ہی سخت ہوا ہے۔ ضلع افسر سمیت ضلع مجسٹریٹ لاک ڈاؤن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع کی تحصیل کے تحت ہتھگام علاقہ میں ایگزیکٹو انجینئر موہنی کا کڑا پہرا ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا - police punished people
ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں ایک افسر نے سڑک پر بے وجہ گھومنے والوں کو مرغا بنا کر سبق سکھایا ہے۔ لوگوں کو حلف دلایا کہ وہ بنا کسی وجہ کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔
لاک ڈاؤن میں بناء کسی وجہ کے گھر سے باہر نکلنے والوں پر کڑی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ایگزیکٹیو انجینیئر موہنی نے سزا کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے چیکنگ کے دوران لوگوں کو مرغا بنایا۔ اس کے بعد لوگوں کو گھر پر رہنے کا حلف دلا کر چھوڑ دیا گیا۔ ضلع انتظامیہ لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کر رہا ہے۔
ضلع میں ضروری اشیاء زیادہ سے زیادہ گھر گھر پہنچائی جا رہی ہے۔ جس سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ ضلع میں اب تک ایک بھی کورونا سے متاثر ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔