اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Hajj Shifted to Haj House یوپی کے حج محکمہ کا دفتر حج ہاؤس منتقل، وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کو خطرہ مانا جارہا تھا - office of the UP Hajj Dept shifted to Haj House

یوپی کے حج محکمہ کا دفتر حج ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے، کیوں کہ اس کی یہاں موجودگی کو یوپی وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کو خطرہ مانا جارہا تھا۔ UP Chief Minister security was considered a threat

UP Hajj Shifted to Haj House
UP Hajj Shifted to Haj House

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:19 PM IST

لکھنؤ:اتر پردیش حج کمیٹی کے دفتر کا تبادلہ کر کے حضرت گنج سے اب اموسی ایئرپورٹ علاقہ میں واقع مولانا علی میاں ندوی حج ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے تقریباً تمام تر کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اب حضرت گنج کے لوک بھونسے متصل عمارت کو خالی کریں گے اور محکمہ کے تمام کارکنان و افسران اور چیئرمین کا دفتر مولانا علی میاں ندوی حج ہاؤس میں ہی ہوگا۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں حج کمیٹی میٹنگ میں لیا گیا، جہاں پر یہ کہا گیا کہ حضرت گنج سے اب اموسی ایئرپورٹ علاقہ میں واقع حج ہاؤس میں دفتر شفٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Two Haj pilgrims دردناک سڑک حادثے میں دو عازمین حج کی موت

اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں ریاستی حج کمیٹی کی مولانا علی میاں ندوی حج ہاؤس میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضاسبھی اراکین نے شرکت کی اور اسی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ حج محکمہ کا دفتر حضرت گنج سے اب حج ہاؤس میں منتقل کیا جائے اس فیصلہ کے محسن رضا نے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے تمام اراکین کے ساتھ ملاقات بھی کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگ بھون میں وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا دفتر ہے اور ان کی سکیورٹی کے پیش نظر حج محکمہ کا یہ دفتر خالی کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حج محکمہ کے دفتر کی عمارت جرجر ہو چکی تھی۔ اس کے نیچے میٹرو اسٹیشن ہے اور نئی عمارت بنانے کی اجازت نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حج کے دفتر کو اب حج ہاؤس میں منتقل کر دیا جائے گا۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی کو اہم مانا جا رہا ہے۔

یہ مانا جا رہا ہے کہ جس راستے سے وزیر اعلیٰ گزرتے ہیں اسی راستے میں حج محکمہ کا دفتر واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی بندوبست کے لحاظ سے اسے درست نہیں مانا جا رہا تھا، اب محکمہ کے دفتر کو حج ہاؤس میں منتقل کر دیا جائے گا جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ لوک بھون کے احاطے میں حج محکمہ کے دفتر والی عمارت بھی آ جائے گی۔ اس تعلق سے تمام سماجی کارکنان اور حج کے متعلق آواز اٹھانے والے سیاسی رہنما بھی اس سے ناخوش نظر آئے۔ سماجوادی پارٹی سے سابق درجہ یافتہ وزیر انیس منصوری نے حج کے دفتر کے منتقل پر اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاست بھر کے عوام کو یقینی طور پر معلوم ہے کہ حج محکمہ کا دفتر حضرت گنج میں واقع ہے اور چار باغ سے سیدھے حضرت گنج ان کا آنا اسان ہوتا تھا لیکن اب انہیں اموسی ایئرپورٹ کی جانب جانا پڑے گا جہاں پریشانیوں سے اور مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ضرورت کے سامان یہاں میسر ہوتے تھے اور عازمین حج اپنے دیگر امور کو بھی بخوبی انجام دے لیا کرتے تھے۔ لیکن اب شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دوری پر محکمہ کا دفتر منتقل کرنے پر عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہٰذا یہ فیصلہ درست نہیں ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور اسی دفتر میں شفٹ کریں۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں 2017 میں بی جے پی کے حکومت آنے کے بعد ریاست کا حج محکمہ کے دفتر والی عمارت متعدد بار سرخیوں میں رہی ہے۔ پہلی بار حج محکمہ کی عمارت کو بھگوا رنگ میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا تھا۔ اس کے بعد حج دفتر پر لگے سائن بورڈ سے اردو غائب کرکے ہندی میں سائن بورڈ لگایا گیا تھا۔ جس کے بعد بھی حج کا دفتر سرخیوں میں رہا اور اب اس دفتر کو منتقل کرکے حج ہاؤس میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ اس پر بھی سماجی و سیاسی رہنما آواز بلند کر رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب سابق وزیر مملکت محسن رضا کے دور میں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details