ریلوے کارکنوں کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے کام کے علاوہ انسانی امداد بھی کی جارہی ہے۔ ان کاموں کو انجام دینے والے ریلوے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور حوصلہ بڑھانے کے لیے ریلوے انتظامیہ روزانہ ریلوے کے کارکنوں کو 'کورونا وارئرس آف دی ڈے' کے ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ ریلوے کے تین کارکنوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان میں سے لکھنؤ ریلوے ڈویژن میں تعینات چندر شیکھر وشوکرما کورونا واریئر منتخب ہوئے ہیں۔
لکھنؤ ریلوے ڈویژن کے پی آر او مہیش گپتا نے بتایا کہ 'لکھنؤ کے دفتر میں محکمہ پرسنل میں آفس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے چندرشیکھر وشواکرما نے اس لاک ڈاؤن کے دوران مارچ میں 42 اور اپریل میں 32 ریٹائرڈ ملازمین کی معاوضہ ادائیگی کی تھی۔