بریلی میں ایک عجیب معاملہ، مسلمان مسافروں کے نماز ادا کرنے پر بس ڈرائیور معطل بریلی:ریاست اتر پردیش کے بریلی میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو مسافروں نے بس کے سامنے نماز ادا کی، جس کے بعد بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بس میں سوار دو مسلمان مسافروں کی درخواست پر بریلی ڈپو کی جنرتھ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بریلی دہلی قومی شاہراہ پر گاڑی روک دی۔ اس کے بعد دونوں مسافروں نے بس کے سامنے نماز ادا کی۔ اس دوران دیگر مسافروں نے بھی احتجاج کیا لیکن بس تبھی آگے بڑھی جب دونوں مسلمان مسافر نماز پڑھ کر آئے۔
اس دوران ایک مسافر نے اعلیٰ حکام کو معاملے کی اطلاع دی۔ اعلیٰ حکام نے معاملے کی تحقیقات کے بعد بس کے ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کنٹریکٹ آپریٹر کی خدمات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ بریلی ڈپو کی اے سی جنرتھ بس ہفتہ کی دیر شام بریلی سے کوشامبی کے لیے روانہ ہوئی۔ جسے ڈرائیور کرشنا پال سنگھ اور آپریٹر کنٹراکٹ ورکر موہت یادو لے جا رہے تھے۔
بریلی سے دہلی جانے والی بس میں دو مسلم مسافر سوار ہوئے جنہوں نے کنڈکٹر موہت یادو کو راستے میں رک کر نماز پڑھنے کی بات کہی اور پھر بس میں سوار ہو گئے۔ کنڈکٹر دونوں مسافروں کو بس میں لے گیا اور بریلی سے کوشامبی کی طرف روانہ ہوا۔ الزام ہے کہ جیسے ہی بس بریلی دہلی نیشنل ہائی وے 24 پر میلک کے قریب پہنچی، ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس کو درمیان میں ہی روک دیا اور مسلم مسافروں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی۔
راستے میں بس کے آگے دو مسافروں کو نماز پڑھتے دیکھ کر دیگر مسافروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور معاملے کی شکایت اعلیٰ حکام سے کی۔ اس کے بعد بریلی ڈپو کے ڈرائیور کرشنا پال سنگھ کو معطل کر دیا گیا جبکہ آپریٹر کنٹریکٹ ورکر موہت یادو کی خدمات ختم کر دی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب دونوں مسلم مسافر بس میں سوار ہو رہے تھے تو انہوں نے راستے میں کنڈکٹر موہت یادو سے نماز پڑھنے کی بات کہی تھی۔ اس کے بعد ہی دونوں بس میں سوار ہوئے۔ الزام ہے کہ ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس کو درمیان میں روک کر دیگر مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی۔
ملزم موہت یادو کا کہنا ہے کہ میری گاڑی میں کم مسافر تھے۔ راستے میں دو مسافر آئے اور انہوں نے کہا کہ راستے میں ہمیں نماز پڑھنا ہے تو میں نے کہا ٹھیک ہے، آپ بیٹھیں ہم بس روک دیں گے۔ اس کے بعد بس کو میلک کے قریب روکا گیا تاکہ مسافر پیشاب و دیگر ضروریات کے لئے اتر سکیں۔ اسی دوران دونوں مسلمان مسافر نماز پڑھنے لگے۔ جب تک دوسرے مسافر پیشاب کرنے گئے، اسی دوران دونوں نے نماز پڑھی۔
یہ بھی پڑھیں: Case Against Namaziعید کی نماز سڑک پر ادا کرنے پر نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج
بریلی روڈ ویز کے آر ایم دیپک چودھری نے بتایا کہ بریلی ڈپو کے پاس اے سی جنرل بس تھی۔ رات کو فون آیا کہ بس روک دی گئی ہے اور نماز پڑھی جا رہی ہے۔ اس پر مسافروں نے اعتراض کیا جس کے بعد ہم نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو روانہ کرا دیا۔ کیس میں ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ ملازم آپریٹر کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔