اردو

urdu

ETV Bharat / state

او ڈی او پی تین برس کی سب سے بڑی کامیابی: دارہ سنگھ چوہان - ریاستی وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان کا بیان

اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج یوگی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان نے پریس کانفرنس کی۔

ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان
ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان

By

Published : Mar 19, 2020, 8:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں جمعرات کو یوگی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر ریاستی وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے خصوصی پریس کانفرنس کے ذریعے تین برس کے دوران ضلع میں ہوئی حصولیابیوں اور کامیابیوں کو گنایا۔

اوڈی اوپی تین برس کی سب سے بڑی کامیابی

انہوں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) کو تین برس کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے کسانوں پر مستقل ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے ک پریس کانفرینس میں کرونا وائرس کے پیش نظر خاص اقدام کیے گئے، اور پریس تمام افسران اور صحافیوں کو سینیٹائیز کرنے کے بعد ہی ہال کے اندر آنے دیا گیا۔

خیال رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس اور بارش سے ہوئے نقصان کا معاملہ ہی چھایا رہا، اس دوران وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے او ڈی او پی کو یوگی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج یوگی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان نے پریس کانفرنس کی

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد شناخت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کسانوں کے مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اور وہ کسانوں پر مستقل ترجیح میں رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details